اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قابل ذکرہے امریکہ میں فائرنگ کے واقعات ایک بڑا سماجی مسئلہ بن چکے ہیں۔ ان واقعات میں روزآنہ دسیوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا بری طرح زخمی ہوجاتے ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق میسوری میں فائرنگ کے چار واقعات میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں،ہلاک شدگان میں ایک مسلح شخص بھی شامل ہے۔ شیکاگو یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں روزآنہ اوسطا ستاسی افراد آتشین ہتیھاروں کے استعمال سے ہلاک اور ایک سو تراسی زخمی ہوتے ہیں۔ واضح رہے امریکہ میں گن کلچر رائج ہے اور ہر امریکی شہری کے پاس آتشین ہتھیار موجود ہے۔ امریکہ میں بے پناہ سماجی برائیوں کے سبب ہر شخص اپنی حفاظت کے لئے آتشین ہتھیار رکھنے پر مجبور ہے جبکہ شراب نوشی اور منشیات کے وسیع استعمال کی وجہ سے ان ہتھیاروں کا استعمال ہر سال دسیوں ہزار افراد کی بھینٹ لیتا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل امریکہ میں اسکول کے بچوں کی فائرنگ میں دسیوں طلباء اور افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں بھی آچکی ہیں۔
.......
/169